کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی ، روپے کی قدر مزید گر گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 299 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 47 ہزار 542 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔