مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔
نیب نے نواز شہباز ملاقات کی اجازت دے دی
ذرائع نے بتایا کہ مشاورت کے لیے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان سے پارٹی رہنما آن لائن شریک ہوں گے۔
ذرائع ن مزید بتایا کہ عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔