خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، اعلامیہ جاری


خیبر پختونخوا پولیس کے 8 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق ایس پی عالمزیب ڈائریکٹر اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ تعینات کیے گئے۔ ایس پی عقیق حسین اپر کرم سے ایس پی انوسٹی گیشن بنوں تعینات ہوگئے۔

اسی طرح افتخار علی شاہ ایس ایس یو سی پیک خیبر پختونخوا سے ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس تعینات کیے گئے جبکہ ایڈیشنل ایس پی آپریشن مردان روخان زیب ایس پی سٹی کوہاٹ مقرر کردیے گئے۔

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کوہاٹ زاہد خان کو ایس پی صدر کوہاٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ محمد انعام جان ڈی ایس پی سٹی مردان کو ایس پی سٹی مردان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کمال حسین ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ڈائریکٹر پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ مقرر کردیے گئے۔ وصال احمد ڈی ایس پی لیگل مردان ریجن سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان تعینات ہوگئے۔


متعلقہ خبریں