صدر نے اپنی پارٹی کو بھی خوش کیا باقی کو بھی خوش کیا، عطاتارڑ


پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ بل کے اوپر صدر نے دستخط اور لکھ کر اعتراض لگانا ہوتا ہے۔ 

ہم نیوز  کے پروگرام” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں عطا تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بل دستخط کر کے واپس بھیجے وہ سب کے سامنے ہیں، بل کو واپس کیا گیا اور نہ پاس کیا گیا تو 10دن میں خود بخود پاس ہو گیا۔

صدر عارف علوی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ، سینئر صحافی کا اہم انکشاف

انہوں نے کہا کہ زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا، بل صدر کے دستخط سے واپس ہوتا ہے ، سیکریٹری کے دستخط سے نہیں۔

صدرمملکت نے دونوں طرف سے کھیلا ہے،صدر نے اپنی پارٹی کو بھی خوش کیا باقی کو بھی خوش کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت منافقت کرتے ہوئے بے نقاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں