کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 79.22، اماراتی درہم 80.89، بحرینی دینار 788.24، عمانی ریال 771.76، کویتی دینار 966.46 اور قطری ریال کی قیمت 81.51 روپے ریکارڈ کی گئی۔
گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 80.7 اور قیمت فروخت 81.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83 اور قیمت فروخت 83.8 روپے رہی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم کے دورحکومت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔