حسن علی پر تنقید کرنے والے کو شاداب کا کرارا جواب


قومی کرکٹر حسن علی پر تنقید کرنے والے شخص کو شاداب خان نے کرارا جواب دے دیا۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر حسن علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں صدقے جاؤں، واری جاؤں اپنے یار پر، ماشااللہ نظر نہ لگ جائے‘‘۔

حسن علی کا تبصرہ ایک صارف کو پسند نہیں آیا اور اس نے حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا کہ “خدا کے لیے حسن علی! آپ ایک بین الاقوامی کھلاڑی ہیں”

ایکس صارف نے پی سی بی اور ٹیم منیجر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ حسن علی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی تمیز سکھائی جائے۔

حسن علی پر تنقید کرنے والے صارف کو شاداب خان نے آڑے ہاتھوں لیا اور کھری کھری سنا دیں۔ لکھا کہ “میسی انگریزی نہ بولے تو ٹھیک، غیر ملکی کھلاڑی انگریزی میں ایسی بات کر دیں تو ٹھیک لیکن ہمیں چاہیے کہ ہم نیچرل نہ رہیں، ہم فیک پرسنیلٹی بنالیں”

انہوں نے لکھا کہ “بھائی مجھے تو اپنے کلچر یا مذاق میں کوئی شرم نہیں، اللہ سب کو خوش رکھے اور دوسرے کی خوشی میں بھی خوش رکھے”۔


متعلقہ خبریں