چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں پڑ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے 2 گروپ آمنے سامنے آ گئے ، ان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار قرار دیا اور الزامات بھی لگائے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری اور گھر سیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے ایک رکن نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ یہاں میٹنگ میں ایک غدار بیٹھا ہوا ہے۔ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو غدار کی نشاندہی کر دوں گا۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمیٹی میں غدار قرار دینے والے ممبر سے عمر ایوب مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔