اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔
جڑانوالہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف
انہوں نے اس پابندی کا حکم وفاقی وزارت داخلہ میں آمد کے بعد اپنے منصب کا چارج سنبھالتے ہی جاری کیا، وزارت داخلہ میں آمد پر سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
سرفراز احمد بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں، انہیں وزارت داخلہ میں اعلیٰ حکام نے محکمے اور اس کے ذیلی اداروں کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔
جڑانوالہ واقعہ، تحقیقات کا حکم، 100 سے زائد افراد گرفتار
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ افسوسناک اور دینی تعلیمات کے منافی ہے، ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جڑانوالہ ، مسجد میں اعلان کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والا شخص گرفتار
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کرپشن کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔