نواز شریف واپس آئے تو جیل جائیں گے، اعتزاز احسن


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نےکہا ہے کہ نواز شریف کیساتھ قانون اور آئین کے تحت سلوک ہونا ہے تووہ یہ نہ بھولیں کہ وہ ایک 7سالہ سزا یافتہ مفرور مجرم ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں اعتراز احسن نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجرم مفرور ہو جائے تو پھرقانون کے مطابق وہ اپنے دفاع کے حقوق کھو بیٹھتا ہے،نواز شریف جیل جائیں گے وہ وہاں سے نہیں نکل سکتے،اور نہ ان کی ضمانت قبل از وقت ہو سکتی ہے، ملزم ہوتے ہوئے بھی اگر جرم ثابت نہ ہوا ہوتا تو بھی ان کیلئے مفرور ہونے پر بڑی دشواری ہوتی۔

نواز شریف کی واپسی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آتے ہیں تو انہیں بالکل جیل جانا پڑے گا، انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، پھر عدالت پر ہے کہ وہ ان کے حقوق بحال کرتی ہے یا نہیں۔

نواز شریف کی عدالتوں سے بریت طے ، واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ، رانا ثناء اللہ

انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی چار سال کی مفروری ایسی ہے کہ وہ مفرور ہیں اور بیچ میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں