چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان 2 گھنٹے طویل ملاقات ، انتخابات کے معاملے پر گفتگو


چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمیشن کے درمیان سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو کی گئی ۔

عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جلد الیکشن کرانے ، اس میں حائل رکاوٹوں اور مردم شماری کے معاملات پر بات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد میں آئین کی شقوں پر عمل درآمد پر زور دیا جبکہ الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہی دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں