پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا جھنڈا اور گیت جاری

PTIP

پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے جھنڈا اور پارٹی کا گیت جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی۔ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز 19 اگست کو پہلے جلسے کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کرے گی۔

جلسے کے تمام انتظامات پارٹی کے سربراہ پرویز خٹک اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کر رہے ہیں۔

جلسے سے قبل تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا آفیشل پشتو ترانہ جاری کر دیا گیا جبکہ پارٹی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں