خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
نگراں حکومت کے دور میں جاری ہونے والے مراسلے کے بعد سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر اپنی آرا نہیں دے سکیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کریں، ملازمین سیاسی، مسلكی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ نہ دیں۔
تاہم سوشل میڈیا کو انتظامی سیکریٹری اور متعلقہ محکمہ کے سربراہ کی منظوری کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔