نسیم شاہ کی انجری سے متعلق خبروں کی تردید


قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے اپنی انجری سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی سما سے گفتگو میں کہا کہ مجھے کوئی انجری نہیں ہوئی، تھکاوٹ کے باعث آج کے میچ میں شرکت نہیں کی۔میں مکمل فٹ ہوں اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز کو خود کہا کہ آرام کرنا چاہتا ہوں۔کولمبو اسٹرائیکرز کی مینجمنٹ نے آرام کرنے کی اجازت دی۔


متعلقہ خبریں