نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس، مختلف وزارتوں کے امور پر بریفنگ


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے اور مزید اقتصادی بہتری لائیں گے، عوامی فلاحی منصوبے بلاتعطل جاری رہیں گے، بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی نگران وزیراعظم سے ملاقات

انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں،  پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے، ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

کابینہ کی تعداد کو مختصر رکھا جائے گا، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے ڈی ریگولیشن اور ذمہ دار خودمختاری پر توجہ مرکوز کرینگے، نگران حکومت تمام تر توانائیاں معیشت کی اصلاح پر صرف کرے گی۔


متعلقہ خبریں