کابینہ کی تعداد کو مختصر رکھا جائے گا، نگران وزیراعظم

anwar ul haq

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ کی تعداد کو مختصر رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز ہو گئی،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے،عوام کو مشکلات ہوں اور نہ ہی اخراجات زیادہ ہوں۔


متعلقہ خبریں