جشن آزادی پر موسم ٹھنڈا رہنے کی پیش گوئی، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
4 دن لگا تار مون سون بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں14سے16اگست تک وقفے وقفے سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی، بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پشاور،لاہور،مری، گلیات،قصور اور گوجرانوالہ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ بارش کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کل سے 16 اگست تک بارشوں کا امکان
محکمہ موسمایات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مظفر آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔