گلگت بلتستان ، جاپانی کوہ پیما مہم جوئی کے دوران گر کر ہلاک ، دوسرا زخمی


گلگت بلتستان میں چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ایک جاپانی کوہ پیما ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

گھانچے کے ڈپٹی کمشنر عمر وقار نے بتایا کہ جاپان سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیما تمورا شنجی اور سامبا تاکیاسو ضلع گھانچے کی وادی کندے میں واقع 6 ہزار 800 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، چڑھائی کے دوران دونوں کوہ پیما رسی سے پھسل کر 5 ہزار 300 میٹر کی بلندی سے گر کر زخمی ہو گئے۔

پولش کوہ پیما پاکستانی چوٹی سے گر کر ہلاک

ان دونوں کے علاوہ ایک اور کوہ پیما نامعلوم چوٹی پر چڑھنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں