باجوڑ میں آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک سپاہی محمد شعیب شہید ہو گیا۔
جنوبی وزیرستان میں آپریشن،اہم کمانڈر جان محمد سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اوربے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےسکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے۔