اسلام آباد: امریکی کمپنی پنک سالٹ کو درآمد کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی مراکل سالٹ کے درمیان پنک سالٹ برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے بعد پاکستانی پنک سالٹ اب باضابطہ طور پر امریکہ برآمد کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کیلئے شرمندگی، واہگہ بارڈر پر سپاہی کی رائفل گر گئی
امریکی کمپنی پاکستان میں “پنک سالٹ” کی پیداوار اور پیکجنگ کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
پی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد احمد کے مطابق پنک سالٹ کی برآمد کے لیے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون میانوالی میں لگایا جائے گا۔