سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

سونے قیمت

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا گیا

دوسری جانب 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 4 ڈالر کمی کے بعد 1914 ڈالر فی اونس رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔


متعلقہ خبریں