جلائو گھیرائو کیس ، خدیجہ شاہ اور دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ اورصنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

تفتیشی افسر نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، مزید مہلت دی جائے۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں