پشاور میں چینی مہنگی ، فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی

شوگر ملز مالکان

پشاور میں چینی مہنگی ہو گئی ، فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہول سیل میں فی کلو کی قیمت 146 فی کلو ہو گئی ہے۔ جبکہ پرچون میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سستی بولی مسترد، یوٹیلٹی اسٹورز کی مہنگی ترین چینی خریدنے کی تیاری

چینی کے 50 کلو کے تھیلے میں  4 روز کے دوران 650 روپے کا اضافہ ہوا ، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ڈیلرز کو وافر مقدار میں چینی فراہم نہیں کی جارہی ، چینی کی افغانستان اسمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ڈیلرز نے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں