ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
تبادلہ نہ ملنے پر خاتون افسر کی خودکشی
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایاز مہر کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز مہر کا پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلہ کیا گیا تھا تاہم اب واپس بھیج دیا گیا ہے۔
علی مراد کو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ائیر پورٹ سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا تھا، بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل چارج لینے کے کچھ گھنٹے بعد دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا۔
