اٹلی ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ، 4 کو بچا لیا گیا

کشتی حادثہ

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کشتی تیونس سے اٹلی جا رہی تھی کہ لامپیڈوسا جزیرے کے قریب ڈوب گئی ، 4 افراد کو بچا لیا گیا ، حکام  کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی پر تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے۔

یونان کشتی حادثہ ، مزید 15 میتیں پاکستان پہنچ گئیں

حکام کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی جمعرات کی صبح تیونس سے روانہ ہوئی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پر سوار مسافروں میں سے صرف ان کے پاس لائف جیکٹس موجود تھیں اور وہ ان لائف جیکٹس کے سہارے زندہ بچے رہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں