خالی خزانے کا راگ الاپنے والی حکومت کے آخری روز قومی اسمبلی کے اراکین کیلئے شاہی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
اتحادی حکومت کے سوا سالہ دور میں ملک شدید معاشی بحران کا شکار رہا ، خود وزیراعظم اور وزراء اس بات کا برملا اظہار کرتے رہے ، تاہم بدترین معاشی بحران سے دوچار ملک پر حکومت کے آخری روز ارکان اسمبلی پر قومی خزانہ پانی کی طرح بہایا گیا۔
شہباز شریف کا عشائیہ: پیپلزپارٹی شرکت پر آمادہ
قومی اسمبلی کی تحلیل سے قبل اسپیکر کی جانب سے اراکین اسمبلی کے لیے شاہانہ ضیافت کا اہتمام کیا گیا، ارکان کو لبنانی بون لیس بوٹی، مٹن کنّہ، بخارا پلاؤ ، تُرک ریشمی کباب، چکن بون لیس ہانڈی اور بھنڈی مصالحہ پیش کیا گیا۔