سابق پاکستانی وزیر اعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں، امریکہ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف امریکہ کسی سازش میں ملوث نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکہ پر الزامات جھوٹے ہیں اور جھوٹے رہیں گے۔ سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ پر الزامات جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سابق پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں جبکہ سامنے آنے والی پاکستانی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئین اور قانون کے مطابق عمل کرے، امریکہ

میتھیو ملر نے کہا کہ سامنے آنے والی دستاویزات ثابت نہیں کرتی کہ امریکہ نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں اور پاکستانی سفارتکاروں سے ہونے والی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا جس پر ہم نے واضح طور پر اس دورے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں