شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
چینی کی برآمدات کھلنے اور قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر سیکٹر کے منافع میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔
ٹاپ لائن سکیوریٹیز کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت 235 ارب روپے رہی، 2022 کے 9 ماہ میں فروخت 189 ارب روپے تھی۔
گزشتہ 9 ماہ میں چینی کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ دیکھا گیا
2023 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر نے 14 ارب روپے کا منافع کمایا، 2022 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کا منافع 11 ارب روپے تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے شوگر سیکٹر کی فروخت بڑھی، چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی شوگر سیکٹر کا منافع بڑھا۔