حیدر آباد ، قبل از وقت پیدا ہونیوالے 6 بچوں میں سے 5 جاں بحق


حیدرآباد میں ایک خاتون کے ہاں قبل از وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 5 نے دم توڑ دیا۔

ڈاکٹر طارق فیروز میمن نے بتایا کہ ریکھا نامی خاتون نے ہسپتال میں تین لڑکیوں اور تین  لڑکوں کو اپنے حمل کے 21 ویں ہفتے جنم دیا۔ بچوں کا پیدائشی وزن کم تھا ۔

تھر پارکر: غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق

ڈاکٹر نے کہا کہ زندہ بچنے والے بچے عام طور پر حمل کے 37 سے 38 ہفتوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ریکھا کے پانچ بچے مر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک بچی زندہ ہے جس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں