وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو 7 گھنٹے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی۔
جج ہمایوں دلاور کے مبینہ فیس بک اکاؤنٹ کے معاملے پر نعیم پنجوتھہ کوایف آئی اے نے تفتیش کیلئے بلایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سےنعیم حیدر پنجوتھہ کو سوالنامہ پیش کیا گیا، سولنامے کے علاوہ زبانی سوالات بھی کیے گئے۔