پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت، بھارتی صحافی کا طنز


معروف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے پاکستانی ٹیم کی بھارت میں ورلڈ کپ کے لیے شرکت پر طنزیہ ٹوئٹ کر ڈالی جسے پاکستانیوں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ہرشا بھوگلے نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بڑے بیانات اور اعلانات کے باوجود ہمیں دو ماہ پہلے ہی معلوم تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گا۔ان کے کھلاڑی بھی یہی چاہتے تھے۔

جس پر ہرشا بھوگلے کو جواب دیتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ نے کہا کہ معروف کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں