توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے دائر کی ۔
توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل اعتراض کے بعد واپس
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔