لاہور میں 10 ہزار سے زائد درخت لگانے کا منصوبہ

فائل فوٹو


لاہور: لاہور میں بین الاقوامی طرز کا بزنس حب بنانے کے حوالے سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔

لاہور میں ملک کے پہلے ماحول دوست سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کے مطابق سی بی ڈی میں 50 کنال اراضی پر ڈپلومیٹک انکلیو بنایا جائے گا تاکہ بڑے قونصل خانوں کو یہاں شفٹ کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی میں 80 سے 100 پلاٹ ہیں جنہیں سرمایہ کاروں کو فروخت کیا جائے گا۔ اب تک 12 پلاٹس فروخت ہو چکے ہیں جن سے 56 ارب روپے کی سرمایہ کاری جمع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیا پر سبسڈی دینے کی منظوری

عمران امین نے کہا کہ قیام پاکستان کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل باب پاکستان بھی سی بی ڈی کا حصہ ہے اور اگلے چند ماہ میں پلاٹس کی فروخت ہو گی تو اس فنڈ سے باب پاکستان تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ باب پاکستان کی طرف ہمارے پاس تقریباً 200 سے 250 کنال اراضی موجود تھی اور اس طرف ہم قونصل خانے بنانا چاہتے ہیں تاکہ سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے کیونکہ ان کے داخلی اور خارجی راستے آسانی سے کنٹرول کیے جا سکیں گے۔

عمران امین ںے کہا کہ درجہ حرارت کو مینٹین رکھنے کے لیے 10 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں