یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیا پر سبسڈی دینے کی منظوری

utility store

اسلام آباد: وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 ماہ کے لیے 5 اشیا پر سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مزید 5 اشیا پر سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے 5 ضروری اشیا پر سبسڈی یکم اگست 2023 سے 30 جون 2024 تک دی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے بھی منظور کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے مکین معیاری غذا سے محروم

ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کر لی اور ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کے لیے اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی اسکیموں، کے الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق اور ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔


متعلقہ خبریں