چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، پرویز خٹک

Pervez Khattak

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کروانے کے 4 مواقع ملے اور یہ ضائع کیے گئے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے تھے، انہیں الیکشن کرانے کے 4 موقع ملے لیکن یہ ضائع ہو گئے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر ملک چلانا چاہتے تھے۔

تحریک انصاف کا اہم رہنما 2 بیٹوں سمیت گرفتار

انکا کہنا تھا کہ ہم اس سوچ کیساتھ پارٹی کا حصہ بنے رہے ہمارا خیال تھا کہ نیا پاکستان بنے گا لیکن نہ تو ہماری کوششوں کا صلہ ملا اور نہ ہی ہمیں پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، ان کے پاس معیشت کی بہتری  کیلئے کوئی پروگرام نہیں تھا۔

پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی دو مزید وکٹیں گرادیں

سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ ڈر تھا کہ ان کے علاوہ پارٹی کا کوئی اور لیڈر نہ بن جائے، وہ خود ہی فیصلے کرتے ٹیمیں تشکیل دیتے جن کے پاس کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں ہوتا تھا ۔

 


متعلقہ خبریں