متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نگران وزیرِ اعظم کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔
ایم کیو ایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں کے الیکٹرک سے متعلق بھی بات ہوئی۔
وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کو حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی ہدایت کی ۔
ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستاراور امین الحق شامل تھے۔