پی ڈی ایم نے حکومت میں آ کر صرف اپنے کیسز ختم کروائے ، سراج الحق

عمران خان کا مظفر آباد جانے کا فیصلہ سیاسی ڈرامہ تھا، سراج الحق

فوٹو: فائل


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت میں آ کر 15 ماہ میں صرف نیب سے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں ۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 75 سال سے ملک میں سیاسی و معاشی دہشتگردی جاری ہے، دو خاندانوں نے بار بار ملک کو لوٹا اور دولت ملک سے باہر لے گئے، اب پھر یہ کہتے ہیں کہ ہمیں عوام ووٹ دیں ۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ، واپس لیا جائے ، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ زرداری بلاول کو اور نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعظم بنوانا چاہتے ہیں ، شہباز شریف کی تمنا ہے کہ حمزہ کو کوئی عہدہ مل جائے، ان لوگوں نے پورے ملک اور اداروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کل شہباز شریف کی تقریر سنی بار بار کہہ رہے تھے ایک اور موقع دیں، یہ چاہتے ہیں کہ جو سانپ ہے وہ اژدھا بن جائے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں