جی او سی 18 ڈویژن نواب شاہ ٹرین حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جی او سی ریسکیو آپرشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
پاک فوج اور رینجرز تمام زخمیوں اور بوگیوں میں پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھے گی۔
ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین ڈرائیور کا انکشاف
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں 10بوگیوں کو نقصان پہنچاہے۔
ٹرین حادثے میں 30افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر نواب شاہ ٹرین حادثے کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے
براہ راست نشریات : https://t.co/o3h2g6x4nB pic.twitter.com/XxNLFPfvCy
— HUM News (@humnewspakistan) August 6, 2023