کراچی میں صرافہ مارکیٹ کے قریب سونے کی دکان کے ملازم سے ڈاکووں نے 2 کروڑ ،22 لاکھ روپے چھین لئے۔
واقعہ صدر کے علاقے میں میں پیش آیا ، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
کراچی میں بڑی ڈکیتی، ڈاکووں نے تقریباً 6 کروڑ لوٹ لیے
ملازم کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعی نے کہا کہ 5 اگست کی شام مالک نے اسے اسکول بیگ دے کر نجی گولڈ لیب سے 2 کروڑ 22 لاکھ روپے لانے کا کہا، میں 2 کروڑ 22 لاکھ روپے نقدی لے کر آ ر ہا تھا، کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے کی نوک پر مجھ سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا۔
مدعی نے کہا کہ ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، اور دوسرے نے منہ پر ماسک لگایا ہوا تھا۔ دونوں ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر لوں گا۔
اسلام آباد: 2 لاکھ ڈالر کی ڈکیتی کی کال جھوٹی نکلی
پولیس نے رقم گن کر لینے والے اور رقم دینے والوں کو شامل تفتیش کر کے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ بغیر مخبری کے ممکن نہیں ۔