دبئی: اب انسانوں کا اپنی عمر کو 100 سال تک بڑھانا خواب نہیں رہے گا۔ لوگ اپنی خواہش پر عمر کو 100 سال تک بڑھا سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک لیپ سامنے آئی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اب لوگ اپنی عمر کو 100 سال تک بڑھا سکیں گے۔
ہارورڈ کے تربیت یافتہ سائنسدانوں کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں قائم ہونے والی فائیو اسکور لیبز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خطے کا پہلا طویل العمری کا صارف برانڈ ہے جس کا مقصد لوگوں کو زیادہ دیر تک صحت مند رہنے میں مدد کرنا ہے۔
لیب کا دعویٰ ہے کہ سائنس کی مدد سے میٹابولزم کو فروغ دے کر اور ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر بڑھتی عمر کے اثرات سے بچایا جا سکے گا۔ ان لیبز کی خدمات سعودی عرب سمیت پورے خطے میں پھیل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے زائد استعمال سے ذہنی صحت شدید متاثر
فائیو اسکور لیبز کے بانی الطارق نے کہا کہ “طویل العمری کا نظام” ممکنہ طور پر عمر سے متعلق بیماریوں جیسے کہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور نیوروڈیجنریٹو عوارض کے آغاز میں تاخیر یا روک تھام میں مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 100 سال کی عمر تک جینے کا خیال جو کبھی نایاب سمجھا جاتا تھا، اب طب، صحت اور تندرستی میں ترقی کی وجہ سے ایک حقیقت پسندانہ خواہش بنتا جا رہا ہے۔