اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فشریز مصنوعات کی برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے فشریز مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مالی سال کا 50 کروڑ ڈالر کا ہدف 46 روز قبل ہی حاصل کر لیا ہے۔ جو شعبے کی بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ جبکہ جولائی تا دسمبر کے دوران فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جنید انوار چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر منصور وسان کی سربراہی میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔ چین پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار رہی۔ جبکہ تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو بھی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک کا انتباہ، مہنگائی 7 فیصد تک جانے کا امکان
وزیر بحری امور نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
