الحمد للہ میں درست ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر عمر فاروق ظہور کا ردعمل


چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عمر فاروق ظہور نے ٹوئٹر پر ردعمل میں کہا کہ الحمدللہ میں درست ثابت ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے، عدالت نے میرا موقف درست تسلیم کر لیاکہچیئرمین پی ٹی آئی نے 2 ملین ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کر لیا گیا

عدالت نے میرا موقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح خان کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی، عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ عدالت اور شواہد سے میرے موقف کی تصدیق ہوئی۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے اور انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کیلئے تیاریاں جاری

واضح رہے کہ عمر فاروق ظہور نے انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔انہوں نے اس گھڑی کو ہیرے کی طرح قیمتی قرار دیا تھا کیونکہ اس پر خانہ کعبہ کی تصویر تھی۔


متعلقہ خبریں