چئیرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرنے والے جج کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کے ساتھ دو پولیس اسکواڈ تعینات کردیے گئے۔
علاوہ ازیں چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مری روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی الرٹ ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کی پیدل سپریم کورٹ آمد، ویڈیو وائرل
ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی سیاسی مذہبی جماعت کو گروہ بندی کی اجازت نہیں۔ قیدی وینز کو بھی مری روڈ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔