پی ٹی آئی چیئرمین کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کیلئے تیاریاں جاری

چیف جسٹس اطہر من اللہ اڈالیہ جیل کا دورہ کریں گے

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، انہیں لاہور سے بذریعہ جہاز لانے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو اڈیالہ جیل میں ہائی سکیورٹی زون میں خصوصی سیل میں رکھا جائے گا، عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں سہولیات دی جائیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کر لیا گیا

واضح رہے کہ اسلام آباد کی اپنی جیل نہ ہونے کی وجہ سے تمام قیدی اڈیالہ جیل میں رکھے جاتے ہیں، اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی چیئرمین کو اڈیالہ جیل منتقل کرے گی۔


متعلقہ خبریں