پارلیمنٹ سے پاس نجی یونیورسٹیز کے بل مسترد

parliment

اسلام آباد ( احسن واحد، ہم ڈیجیٹل رپورٹر) سینیٹ کی قاٸمہ کمیٹی تعلیم نے بغیر این او سی پارلیمنٹ سے پاس نجی یونیورسٹیز کے بل مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

سینیٹ کی قاٸمہ کمیٹی تعلیم کا چیٸرمین عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،کمیٹی نے بغیر این او سی کے نجی یونیورسٹیز کے قیام کے بل مسترد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

کمیٹی کے چیٸرمین عرفان صدیقی نے کہا تھوک کے حساب سے نجی یونیورسٹیز بن رہی ہیں ان کے حق میں نہیں،ہم نے طے کر دیا ہے جب ہمارے پاس بل آٸیں گے تو مکمل جانچ پڑتال کریں گے۔

اس موقع پر چیٸرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد بولے پارلیمنٹرین جتنے مرضی بل لاٸے ہم این او سی مکمل ریکواٸرمنٹ پوری ہونے پر دیگیں۔

ایچ ای سی کسی نجی یونیورسٹی کو بنا مکمل کاررواٸی کے این او سی نہیں دے گی،چیٸرمین ایچ ای سی نے کمیٹی کو بتایا کہ نجی یونیورسٹیز کو آپریٹ کرنے سے پہلے این او سی لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے گزشتہ دو سیشن میں 35 نجی یونیورسٹیز کے بل پارلیمنٹرین کی جانب سے پاس کرواٸے گٸے ہیں۔


متعلقہ خبریں