پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما افتخار درانی گرفتار


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو 9 مئی کے پرتشدد واقعہ میں ملوث ہونے پر رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ افتخار درانی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ، نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

خاندانی ذرائع کے مطابق افتخار درانی کی گرفتاری سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں