پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر قوم کا پیسہ لگا ہے، یہ سمجھ نہیں آتی کہ ملک میں انتخابات نئی مردم شماری پر کیوں نہ ہوں۔
ہم نیوز کے پروگرام” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے گا اور صوبوں کے تحفظات سنے جائیں گے، الیکشن نئی مردم شماری پر ہونے چاہیے۔
پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کا رزلٹ آ جاتا ہے تو الیکشن کمیشن کو جلدی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی، سی سی آئی کی میٹنگ چند روز میں بلائی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ 90دن کے اندر الیکشن ضرورہونے چاہیے۔
سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کیخلاف چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گئے
لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چودھری پاکستان کے سب سے بڑے فراڈیوں میں سے ایک ہے، فواد چودھری کی بیان دینے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
فواد چودھری کون ہوتا ہے یہ بتانے والا کہ کس کے تعلقات کیسے ہونے چاہیے،فواد چودھری پی ٹی آئی میں رہ کر ڈبل گیم کر رہا تھا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی چغلیاں کرتے تھے۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: