باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے جلسے میں کرسی پر بیٹھا رہا، جس نے بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا۔
کور کمانڈر کی باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
پولیس حکام کے مطابق تصویر میں حملہ آور کو بارودی مواد پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات اور کیس کی تفتیش کی وجہ سے تصویر جاری نہیں کی جا رہی۔