ڈالر کی اونچی پرواز ، روپیہ مزید گر گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے  پاکستانی روپیہ مزید گر گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 292 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 16 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دن بھر اتار چڑھائو کے بعد ڈالر پھر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس میں 300 سےزائد پوائنٹس کااضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 48 ہزار 617 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں