موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان

بارش (rain)

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم بعض مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ ، سر گودھا، خوشاب، میانوالی ، مری ، گلیات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کردیا

اس کے علاوہ  پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان ، صوابی ، سوات، دیر، کوہستان اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں