روسی تیل کی آمد پر تیل سستا کرنے کے شوبازی دعوے کدھر گئے؟مونس الہی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرشدید تنقید کر دی۔ 

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نہ 5 نہ 10 روپے بلکہ یکمشت 19.95 روپے فی لیٹر کا کمر توڑ اضافہ کر دیا۔

فردین خان اور نتاشا کے درمیان علیحدگی کی وجہ کیا بنی؟ پتہ چل گیا

پی ٹی آئی رہنما مونس الہی نے کہا کہ جاتے ڈار نے جاتے جاتے قوم کو ایک اور اذیت ناک جھٹکا دے دیا ہے! روسی تیل کی آمد پر تیل سستا کرنے کے شوبازی دعوے کدھر گئے؟۔

دوسری جانب پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 روپے پیٹرول 20 روپے ڈیزل 23 روپے مہنگا ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ ایل پی جی 50 روپے فی یونٹ بجلی، چینی 160 روپے کلو اور آٹا 160 روپےکلو ہو گیا ،85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کی طرف سےعوام کے لیے جانے سے پہلے آخری بڑا تحفہ ہے، اس میں سکول کے بچوں کی فیس پانی کابل اور گھر کا کرایہ شامل نہیں ہے۔

نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان، ٹیکنوکریٹ اور ماہر معیشت کے نام زیر غور ہیں، حافظ حمد اللہ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب نے معاشی طور پے مرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہوچکی ہیں ستمبر غریب کے لیے ستمگر ہوگا، حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔


متعلقہ خبریں